Official Web

تین ماہ میں مہنگائی پرکنٹرول کرلیں گے، شیخ رشید

راولپنڈی: وزیرریلوے شیخ رشید نے کہا کہ مارچ تک حالات بہترہوجائیں گے جب کہ تین ماہ میں مہنگائی پرکنٹرول کرلیں گے۔

وفاقی وزیرشیخ رشید احمد نے ریلوے اسٹیشن راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ تین سال میں ریل کا خسارہ پورا کریں گے، ایک تا 16 اسکیل ملازمین کو ایک اسکیل اپ گریڈ کیا جارہا ہے اور137 ٹرینیں چلا رہے ہیں 15 فریٹ چل رہی ہیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ مریم نوازکو بیرون ملک جانے کی اجازت کے بارے میں اچھا نہیں دیکھ رہا، آصف زرداری کی ضمانت اچھی بات ہے، منتخب حکومت کوگرانے کے لئے سخت جملے استعمال کئے جارہے ہیں، مارچ تک حالات بہترہوجائیں گے، تین ماہ میں مہنگائی پرکنٹرول کرلیں گے اورنیب کی ریکوری بھی ہوجائے گی۔

شیخ رشید نے مزید کہا کہ تیزگام حادثہ کی انکوائری دس دن میں مکمل ہوجائے گی، ایم ایل ون ہرصورت بنے گا، روس نے ایم ایل تھری کی بھی پیشکش کردی۔