Official Web

انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی میں طلبہ تنظیموں میں تصادم، طالب علم جاں بحق

اسلام آباد کی انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی میں 2 طلبہ تنظیموں میں تصادم کے واقعے میں ایک طالب علم جاں بحق اور 15زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق تصادم میں طفیل نامی طالب علم زخمی ہو جو بعد ازاں چل بسا۔

اس حوالے سے ترجمان جماعت اسلامی راشد عمر اولکھ کا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی میں جمعیت کی تقریب پرسرائیکی اسٹوڈنٹ کونسل نے حملہ کیا، اسلامی جمعیت طلبہ کے 3 طلبہ فائرنگ سے زخمی ہوئے۔

جاں بحق ہونے والا طالب علم طفیل — فوٹو: سوشل میڈیا

ترجمان جماعت اسلامی نے بتایا کہ حملے کے وقت نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ تقریب سے خطاب کررہے تھے، نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ حملے میں بال بال بچ گئے۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ حملے میں اسلامی جمعیت طلبہ کے 4 افراد زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا، لیاقت بلوچ پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

ترجمان نے بتایا کہ حملے میں اسلامی جمعیت طلبہ کا طفیل نامی طالب علم جاں بحق ہوا، حملے میں لیاقت بلوچ کے قریب کھڑے ایک اسٹوڈنٹ کی ٹانگ اور دوسرے کے پیٹ میں گولیاں لگیں۔

ترجمان کے مطابق حملے کے بعد لیاقت بلوچ کو عقبی دروازے سے بحفاظت نکال لیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ فائرنگ کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہا جس میں اسلامی جمعیت طلبہ کے زخمی طالبعلموں کے تعداد 15 ہوگئی ہے۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے اسلامک یونیورسٹی واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کارکنوں کو صبر و تحمل کا مظاہرہ کرنے کی تلقین کی ہے۔

تصادم کے بعد انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی میں کل چھٹی کا اعلان کردیا گیا ہے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی 13 دسمبر بروز جمعہ بند رہے گی۔

رینجرزکو طلب کرلیاگیاہے،ڈپٹی کمشنراسلام آباد

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اسلام آباد کی یونیورسٹی میں دو طلبہ تنظیموں میں تصادم ہوا، تصادم میں ایک طالب علم جاں بحق ہوگیا۔

Deputy Commissioner Islamabad@dcislamabad

There was a clash between 2 student bodies in a University. Unfortunately one student died because of the skirmish. We have taken over the security. Police and Magistrates are on site. Rangers has been called. Compound is being searched. Anyone having info may plz call on 15

923 people are talking about this

ڈپٹی کشمنر نے بتایا کہ ہم نےیونیورسٹی میں سیکیورٹی سنبھال لی ہے، پولیس اور مجسٹریٹس تعینات کردیے ہیں جبکہ رینجرز کو  بھی طلب کرلیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ یونیورسٹی کےکمپاؤنڈ میں تلاشی مکمل کرلی گئی ہے۔