Official Web

سابق صدر آصف علی زرداری کو رہا کردیا گیا

اسلام آباد: پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کو ضمانت پر رہا کردیا گیاہے اور انہیں کراچی منتقلی کی تیاریاں بھی مکمل ہوگئی ہیں۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے گزشتہ روز ایک کروڑ کے مچلکے کے عوض پارک لین اور میگا منی لانڈرنگ کیسز میں آصف زرداری کی ضمانت منظور کی تھی تاہم دستاویزات تیار کرنے میں تاخیر کی وجہ سے ان کی رہائی ممکن نہیں ہوسکی تھی۔

آصف زرداری کے وکلا نے جمعرات کو احتساب عدالت میں ضمانتی دستاویزات جمع کرادیئے، ضابطے کی کارروائی کے بعد عدالت نے روبکار جاری کردیئے، روبکار جیل حکام کو پہنچانے کے بعد آصف زرداری کو رہا کردیا گیا۔
ضمانت پر رہائی کے بعد آصف زرداری کو کراچی منتقل کرنے کی تیاریاں بھی حتمی مرحلہ میں داخل ہوگئی ہے، سابق صدر کو خصوصی طیارے کے ذریعے کراچی منتقل کیا جائے گا، ایئرپورٹ سے ہی انہیں نجی اسپتال لے جائے گا۔ جہاں ان کے ذاتی معالجین طبی معائنہ اور ضروری ٹیسٹ کریں گے۔

واضح رہے کہ آصف زرداری منی لانڈرنگ اور پارک لین ریفرنسز میں 6 ماہ اور 2 دن زیرحراست رہے۔ پمز میں زیر علاج ہیں جس کو سب جیل قرار دیا گیا ہے۔

%d bloggers like this: