Official Web

سوئٹزر لینڈ نے پاکستان کو بینک اکاؤنٹس کی معلومات دینے کی منظوری دے دی

زیورخ: سوئس حکومت نے پاکستان سمیت 18 مملک کو بینک اکاؤنٹس کی معلومات دینے کی منظوری دے دی۔

سوئٹزر لینڈ کی پارلیمنٹ نے پاکستان سمیت 18 ممالک کو اپنے ملک کے بینکوں میں موجود اکاؤنٹس کی معلومات دینے کی منظوری دے دی ہے۔ معلومات کی فراہمی کا آغاز 2021 سے شروع ہوگا۔

2018 میں سوئٹزرلینڈ نے پاکستان کو سوئس بینک اکاؤنٹس تک رسائی اور کرپشن کے خاتمے کیلئے تعاون کی یقین دہانی کرائی تھی۔

واضح رہے کہ سوئس بینکوں میں دنیا بھر سے تعلق رکھنے والے 31 لاکھ افراد کے اکاؤنٹس ہیں۔ 2015 میں سوئس بینک کی لیک ہونے والی دستاویزات کے مطابق پاکستانیوں کے سوئس بینکوں میں ایک ارب ڈالر سے زائد رقم موجود ہے۔

%d bloggers like this: