Official Web

ایف آئی اے نے بی آر ٹی منصوبے کی تحقیقات کا آغاز کردیا

پشاور: وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے پشاور ہائی کورٹ کے احکامات کی روشنی میں بی آر ٹی منصوبے کی تحقیقات کا آغاز کردیا۔

ذرائع ایف آئی اے کے مطابق پشاور ہائی کورٹ کے احکامات کی روشنی میں بی آر ٹی منصوبے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے، تحقیقات کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی ہے جس کی سربراہی ایڈیشنل ڈائریکٹر کریں گے، اس کے علاوہ منصوبے میں تحقیقات کی خاطر بہت جلد تکنیکی ماہرین کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔

واضح رہے کہ پشاور ہائی کورٹ نے وفاقی تحقیقاتی ادارے کو 45 دن کے اندر بی آر ٹی منصوبے کی تحقیقات کا حکم دیا تھا۔