Official Web

اداکارہ یمنیٰ زیدی نے شاعرانہ انداز میں دل کا راز کھول دیا

کراچی: ٹی وی اداکارہ یمنیٰ زیدی نے سوشل میڈیا پر شاعرانہ انداز میں اپنے دل کی بات بتادی۔

معصومانہ انداز کی وجہ سے پہچانی جانے والی اداکارہ یمنیٰ زیدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے شاعری کرتے ہوئے کہا کہ ویسے تو مسکراہٹیں اور بھی ہیں، چاہتیں اور بھی ہیں۔ پر کیا کریں لب اسی پر مسکراتا ہے،  دل اسی کو چاہتا ہے۔ جس سے خاص ہو آپ کا رابطہ۔ جہاں ہو بے زباں سا واسطہ۔

یمنی نے اپنا شعر مکمل کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ یہ دل کی وہ کیفیت ہے جہاں پر نادان یہ بھول جاتا ہے کہ زمانے بھر میں مشہور ہیں قصے اس کے ٹوٹ جانے کے۔

واضح رہے کہ یمنیٰ زیدی ڈرامہ انڈسٹری کی مقبول ترین اداکارہ سمجھی جاتی ہیں۔ اداکارہ فنی کیریئر میں اب تک متعدد ڈرامے کر چکی ہیں تاہم کانچ کی گڑیا ، پنجرا،  معصوم اور ’ذرا یاد کر ‘ جیسے ڈرامے انہیں بہترین اداکارہ بنانے میں سنگِ میل ثابت ہوئے ہیں۔ان دنوں نشر ہونے والا ڈرامہ ’ عشق زہے نصیب‘ بھی کامیابیوں کی بلندیوں پر ہے۔