Official Web

ہم خوش ہیں پاکستان میں ہمارا بہت خیال رکھا جا رہا ہے، سری لنکن کپتان

راولپنڈی: سری لنکن کپتان کرونا رتنے کا کہنا ہے کہ دیگر ممالک کے مقابلے میں پاکستان میں ہمیں بہت اچھے طریقے سے خوش آمدید کہا گیا۔

پہلے دن کے اختتام پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے سری لنکن ٹیم کے کپتان کروناتنے کا کہنا تھا کہ جب پہلی گیند کھیلی تو بہت گھبرایا ہوا تھا لیکن وقت کے ساتھ ساتھ کھیل میں بہتری آتی گئی اور جیسے جیسے کھیل آگے بڑھا کھیلنے کا مزا آیا، اس پچ سے ہمیں بیٹنگ میں مدد ملی لیکن لنچ کے بعد پاکستان نے اچھا پرفارم کیا۔

کروناتنے نے کہا کہ آج ہمیں بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا، پاکستان کے کھلاڑی اچھے ہیں جب کہ ہمیں حکام کی جانب سے بہت اچھی سپورٹ ملی اور دیگر ممالک کے مقابلے میں پاکستان میں ہمیں بہت اچھے طریقے سے خوش آمدید کہا گیا اور بہت خیال بھی رکھا جارہا ہے۔