Official Web

‘بھارت کو انتہا پسند ہندو ریاست میں تبدیل کرنا دو قومی نظریے کی حقانیت پر مہر ہے’

سلام آباد:  فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ بھارت کو انتہا پسند ہندو ریاست میں تبدیل کرنا دو قومی نظریے کی حقانیت پر مہر ہے، متنازعہ شہریت بل نام نہاد جمہوریت اور بھارتی سیکولرازم کو جھوٹ ثابت کرچکا ہے۔

معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا پوری دنیا انسانی حقوق کا عالمی دن منا رہی تھی، مگر بھارت متنازعہ شہریت بل سے انسانی حقوق کے قوانین کی دھجیاں اڑا رہا تھا، یہ اقدام اقلیتوں کے حقوق پر کاری ضرب اور مسلم دشمنی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا یہ قانون سازی نہیں بلکہ انتہا پسند ہندتوا سوچ خطے پر مسلط کرنے کی سازش ہے، دنیا کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین پامالیوں کے خلاف آواز بلند کرے۔