Official Web

راولپنڈی: پاک سری لنکا ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی تقریب رونمائی

راولپنڈی:  پاک سری لنکا سیریز کی ٹرافی کی تقریب رونمائی کر دی گئی۔ اظہر علی کا کہنا ہے سارے کھلاڑی پرجوش ہیں، بہتر کھیل پیش کریں گے۔

راولپنڈی میں مشترکہ پریس کانفرنس سے پاکستانی اور سری لنکن کپتانوں نے خطاب کیا۔ اظہرعلی نے کہا کہ سری لنکا کیخلاف کامیابی کیلئے منظم ہو کر کھیلنا ہو گا، سری لنکا ہمیشہ ڈسپلن بیٹنگ اور باولنگ کرتا ہے۔ ہمیں ہوم گراؤنڈ پر کھیلنے کا فائدہ ہو گا، 11 پلئیرز کا پچ دیکھ کر فیصلہ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا میں کی گئی خامیوں پرقابو پانے کی کوشش کریں گے، کپتان کیلئے خود پرفارم کرنا بہت ضروری ہوتا ہے، کوشش ہے زیادہ سے زیادہ اسکور کروں، بطور کپتان ذہنی دباؤ کا سامنا کرنے کیلئے ہمیشہ تیار رہنا چاہیے۔ سیریز میں بہترکھیل پیش کریں گے اور کوشش ہوگی زیادہ اسکور کریں۔

سری لنکن کپتان کرونا رتنے کا کہنا تھا کہ ماضی میں پاکستان کے خلاف اچھی پرفارمنس رہی، اس سے ہمارا اعتماد بڑھے گا، پاکستانی ٹیسٹ ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے علیحدہ پلان بنا رکھا ہے، کوشش ہو گی پاکستانی ٹیم کے خلاف پلان کے مطابق کھیلیں اور اچھی پرفارمنس دکھا کر میچ جیتیں۔

رتنے نے مزید کہا کہ مکی آرتھر پاکستانی ٹیم کے کوچ رہ چکے ہیں، ہر کھلاڑی کی صلاحیت سے واقف ہیں، پاکستان کے پاس اچھا باولنگ اٹیک ہے۔ ٹیسٹ کرکٹ 5 روز کا کھیل ہے ہر روز اچھا کھیلنا ہوتا ہے۔