Official Web

پاکستان میں ٹیسٹ کرکٹ کا میلہ سج گیا، سری لنکن اور قومی کھلاڑی آج پریکٹس، کل میچ کھیلیں گے

لاہور:  انتظار کی گھڑیاں ختم، پاکستان میں ٹیسٹ کرکٹ کا میلہ سج گیا، راولپنڈی اسٹیڈیم میں مہمان سری لنکن اور قومی کھلاڑی آج پریکٹس کریں گے، ٹرافی کی تقریب رونمائی کے بعد دونوں کپتان اپنے اپنے پلان بتائیں گے، کل پانچ روزہ میچ کا آغاز کریں گے۔

پاکستان میں دس سالہ طویل انتظار کے بعد ٹیسٹ کرکٹ بحال، سری لنکن کھلاڑی ایک روزہ آرام کے بعد آج سے اِن ایکشن، راولپنڈی اسٹیڈیم کے میدان میں اتریں گے۔ آئی لینڈرز ٹریننگ سیشن میں شرکت کریں گے، ہیڈ کوچ مکی آرتھر کی زیرنگرانی بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ ٹریننگ کریں گے۔ قومی کھلاڑی بھی روٹین کی پریکٹس کریں گے، مصباح الحق اور وقار یونس کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھائیں گے، ناکامیوں کو بھلا کر جیت کے گر سکھائیں گے۔

پریکٹس سیشنز کے دوران ٹیسٹ سیریز ٹرافی کی تقریب رونمائی ہو گی، دونوں کپتان اظہر علی اور کرونا رتنے پریس کانفرنس کریں گے۔ گیارہ دسمبر سے شروع ہونے والے افتتاحی مقابلے میں تماشائیوں کو اسٹیڈیم لانے کے لیے صرف پچاس روپے کی ٹکٹ رکھی گئی۔ سیکورٹی کا پلان بھی جاری کر دیا گیا۔

%d bloggers like this: