Official Web

10 سال بعد پاکستان میں ٹیسٹ کرکٹ کی واپسی، سری لنکن ٹیم اسلام آباد پہنچ گئی

اسلام آباد:  سری لنکن کرکٹ ٹیم ہیڈ کوچ مکی آرتھر کی سربراہی میں پاکستان پہنچ گئی، فول پروف سیکیورٹی میں مہمانوں کو ہوٹل پہنچا دیا گیا، سیکورٹی کے انتہائی سخت انتطامات کیے گئے ہیں۔

کوچ مکی آرتھر اور گرانٹ فلاور کی سربراہی میں پہنچنے والی ٹیم کی سہولت کے لیے ایف آئی اے کا ایک کاونٹر قائم کیا گیا۔ پی سی بی آفیشلز کو سری لنکن ٹیم کے استقبال کے لیے پاسز جاری کیے گئے۔ کھلاڑی آج مکمل آرام کریں گے، دونوں کپتان اظہر علی اور کرونا رتنے پریس کانفرنس سے میڈیا کے سامنے جلوہ گر ہوں گے۔

Pakistan Cricket

@TheRealPCB

Arrival of Sri Lanka team at Islamabad.

Warm welcome to the visitors to the federal capital. action to being on Wednesday. Get your match tickets now! ?

View image on TwitterView image on TwitterView image on TwitterView image on Twitter
178 people are talking about this

واضح رہے سری لنکا کے خلاف سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 11 سے 15 دسمبر تک پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کے لیے پاک لنکن ٹیمیں 19 سے 23 دسمبر تک نیشنل سٹیڈیم کراچی میں اِن ایکشن ہوں گی۔