Official Web

قومی اسمبلی اجلاس سے اپوزیشن کا واک آؤٹ، حکومتی اتحادی اختر مینگل بھی چلے گئے

اسلام آباد:  قومی اسمبلی میں آج ہونے والے اجلاس کے دوران اپوزیشن نے پروڈکشن آرڈر پر بولنے کی اجازت نہ ملنے پر احتجاجاً واک آؤٹ کر دیا، اپوزیشن کے ساتھ حکومتی اتحادی اختر مینگل اور ان کے ساتھی بھی ایوان سے اٹھ کر چلے گئے۔

قومی اسمبلی اجلاس کے دوران اپوزیشن نے سوال اٹھایا کہ اسپیکر کے جاری کردہ پروڈکشن آرڈرز پر عمل درآمد کیوں نہیں ہو رہا، خواجہ سعد رفیق کو اجلاس میں لانے میں کون رکاوٹ ہے۔ اپوزیشن اراکین نے رانا ثناءاللہ کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ ہونے پر بھی احتجاج کیا۔

بعد ازاں اپوزیشن اراکین واک آوٹ کرتے ہوئے ایوان سے اٹھ کر چلے گئے، حکومتی اتحادی اختر مینگل نے بھی اس موقع پر اپوزیشن کا ساتھ دیا۔ بعد ازاں اپوزیشن نے گرفتار اراکین کو ایوان میں لانے تک اجلاس میں شرکت سے انکار کر دیا، کورم پورا نہ ہونے پر اجلاس پیر تک ملتوی کر دیا گیا۔