Official Web

پاکستان کیمیاوی ہتھیاروں کی روک تھام تنظیم کا دوبارہ رکن منتخب، ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد:  ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے کہا ہے کہ او آئی سی کمیشن نے کشمیر میں مظالم کی مذمت کی، وادی میں کمیشن بھجوانے کی تجویز کی حمایت کرتے ہیں، پاکستان کیمیاوی ہتھیاروں کی روک تھام تنظیم کا دوبارہ رکن منتخب ہو گیا ہے، وزیراعظم 17 اور 18 دسمبر کو جنیوا جائیں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کا ہفتہ وار بریفننگ کے دوران کہنا تھا کہ 126 روز سے کشمیر میں لاک ڈاؤن جاری ہے، عالمی مذمتوں کے باوجود وادی میں بھارتی مظالم کا سلسلہ جاری ہے، او آئی سی کمیشن نے کشمیر میں جاری مظالم کی مذمت اور وہاں کمیشن آف انکوائری بھجوانے کی تجویز کی حمایت کی۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم 17 اور 18 دسمبر کو جنیوا جائیں گے جہاں وہ مہاجرین کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

%d bloggers like this: