Official Web

کراچی میں موسم سرما کی پہلی رم جھم، موسم مزید سرد

کراچی: شہر کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش اور بوندا باندی سے موسم مزید سرد ہوگیا ہے۔

شہر قائد کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش اور بونداباندی سے موسم مزید سرد ہوگیا، محکمہ موسمیات کے مطابق موسم دن بھر خشک جب کہ مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے جب کہ موجودہ درجہ حرارت 20 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں ذیادہ سے ذیادہ درجہ حرارت 28 سے 30 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کاامکان ہے جب کہ ہوا میں نمی کا تناسب 35 فیصد ہے اور شہرمیں ہوا 20 کلو میٹر کی رفتار سے چل رہی ہے۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے شہر میں 10 دسمبر کے بعد سے سردی کی شدت بڑھنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔