Official Web

مشرف کیخلاف سنگین غداری کیس، خصوصی عدالت کا فیصلہ 17 دسمبر کو سنانے کا اعلان

اسلام آباد: خصوصی عدالت نے پرویز مشرف کیخلاف سنگین غداری کیس کا فیصلہ 17 دسمبر کو سنانے کا اعلان کر دیا۔

خصوصی عدالت میں پرویز مشرف کیخلاف سنگین غداری کیس کی سماعت ہوئی۔ پراسیکیوٹر علی ضیا نے کہا ہم پر بہت پریشر ہے۔ جس پر جسٹس نذر اکبر نے کہا وکیل اور عدالت پر کیا دباؤ ہوسکتا ہے ؟ وکیل کا کام عدالت کی معاونت ہے۔

پراسیکیوٹر علی ضیا نے عدالت سے استدعا کی کہ کیس کی تیاری کیلئے 15 دن دیئے جائیں، جس پر عدالت نے کہا 15 دن کے بعد کوئی التوا نہیں دیا جائے گا، سپریم کورٹ کا فیصلہ پڑھ لیں۔ عدالت نے سماعت 17 دسمبر تک ملتوی کر دی۔