Official Web

سوئیڈن کے بادشاہ کا بھارت سے مقبوضہ کشمیر میں کرفیو اٹھانے کا مطالبہ

نئی دہلی : سوئیڈن کے بادشاہ نے بھارت سے مقبوضہ کشمیر میں کرفیو اٹھانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کشمیر پر مشروط ثالثی کے لیے تیار ہیں، بادشاہ ان دنوں بھارت کے دورے پر ہیں۔

سویڈش بادشاہ کارل گستاف نے کہا ہے کہ ان کا ملک مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے اور وہ چاہتے ہیں کہ اس مسئلے کو حل کیا جائے تا کہ کشمیری قوم کی مشکلات ختم ہو سکیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بھارت تسلیم کرے تو سوئیڈن مبصر کی حیثیت میں توسیع پر تیار ہے، بادشاہ سویڈش ملکہ کے ساتھ ایک اعلی سطحی وفد کے ہمراہ ان دنوں بھارت کے دورے پر ہیں۔

واضح رہے کہ سویڈن سے قبل امریکہ بھی بھارت سے مقبوضہ کشمیر میں کرفیو ہٹانے کا مطالبہ کر چکا ہے، چند روز قبل ایک امریکی صحافی بھیس بدل کر مقبوضہ کشمیر داخل ہوا جنہوں نے کشمیر میں بھارتی حکومت کی جانب سے مسلسل جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سے دنیا کو آگاہ کر دیا ہے۔