Official Web

حکومت اور اپوزیشن میں ڈیڈ لاک، الیکشن کمیشن ارکان کا تقرر 1 ہفتے کیلئے موخر

اسلام آباد: الیکشن کمیشن ممبران کی تقرری کا معاملہ ایک ہفتے کیلئے مؤخر ہوگیا ہے جس کے نتیجے میں الیکشن کمیشن غیرفعال ہونے کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے۔

ڈاکٹر شیریں مزاری کی سربراہی میں الیکشن کمیشن کےدو ممبران کی تعیناتی سے متعلق پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں الیکشن کمیشن کے سندھ اور بلوچستان کے ممبران کی تقرری پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں پرویز خٹک،راجہ پرویز اشرف،مشاہد اللہ،شیزا فاطمہ خواجہ، اعظم سواتی،نصیب اللہ بازئی،ڈاکٹر سکندر مہندرو شریک ہوئے۔

حکومت اور اپوزیشن نے ارکان کی تقرری ایک ہفتے کیلئے مؤخر کرتے ہوئے متفقہ فیصلہ کیا کہ چیف الیکشن کمشنر اورممبران کی تقرری ایک ساتھ کی جائے گی۔