Official Web

فٹبال پریمئر لیگ، مانچسٹر سٹی نے برنلے کو چار ایک کی شکست سے دوچار کر دیا

لندن:  فٹبال پریمئر لیگ میں مانچسٹر سٹی نے برنلے کو چار ایک کی شکست سے دوچار کر دیا، گیبرئل جیزز کے دو گول سے فاتح ٹیم کو ترقی ملی، پھر چیمپئن بننے کے لیے فیورٹ بن گئی۔

انگلش سرزمین پر فٹبال کے بڑے مقابلے جاری، پریمیئر لیگ میں مانچسٹر سٹی اور برنلے کی ٹیمیں آمنے سامنے، گیبرئل جیزز نے چوبیسویں منٹ پہلے اور پھر پچاسویں منٹ گول کر سٹی کی جیت کی بنیاد رکھی۔

حریف کھلاڑیوں پر روڈری اور ماہریز کے گول سے دباؤ اور بڑھ گیا، میچ کے آخری منٹ برنلے کی طرف سے واحد اسکور ہوا۔

مانچسٹر سٹی کو چار ایک کی فتح کا بڑا انعام ملا، پوائنٹ ٹیبل پر ترقی ہوئی، ٹاپ لیور پول سے صرف آٹھ پوائنٹ کا فرق رہ گیا، ساتھ ہی مانچسٹر سٹی نے دوبارہ چیمپئن بننے پر نظریں جما لیں۔

%d bloggers like this: