Official Web

امریکہ میں 22 انچ تک برفباری سے ریکارڈ ٹوٹ گیا، نیویارک میں تعلیمی ادارے بند

واشنگٹن:  امریکی شہر البانے میں برفباری کا ریکارڈ ٹوٹ گیا، بائیس انچ برف نے ہر شے کو ڈھک دیا، چار ہزار پروازیں تاخیر یا کینسل کرنا پڑی جبکہ متعدد سکول بند کر دیئے گئے۔

امریکا کے شمال مشرقی علاقے گذشتہ تین روز سے برفانی طوفان کی لپیٹ میں ہیں، البانے سٹی میں بائیس انچ برفبار ی ریکارڈ کی جاچکی ہے، نیویارک میں تعلیمی ادارے بند کردیئے گئے۔

مختلف ریاستوں میں چارہزار سے زائد پروازیں متاثر ہوئی ہیں جس کی وجہ سے لاکھوں امریکی اپنے گھروں سے دور علاقوں میں پنھسے ہوئے ہیں، بوسٹ اور نیویارک میں چھ انچ سے زائد برف پڑی چکی ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ برفانی طوفان میں مزید تیزی کا امکان موجود ہے۔