Official Web

نیب ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس، رانا ثنا اللہ کیخلاف اثاثہ جات کیس کی تحقیقات کی منظوری

اسلام آباد:  چیئرمین جاوید اقبال کی زیر صدارت نیب ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں‌ بدعنوانی کے مختلف ریفرنسز، انکوائریز اور انوسٹی گیشنز کے علاوہ مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی رانا ثنا اللہ کے خلاف اثاثہ جات کیس کی تحقیقات کی منظوری دے دی گئی.

چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ احتساب سب کیلئے کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں، میگا کرپشن مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچانا ترجیح ہے، 25 ماہ میں 630 بدعنوانی کے ریفرنسز احتساب عدالتوں میں دائر کیے، 910 ارب روپے مالیت کے 1270 ریفرنسز عدالتوں میں زیر سماعت ہیں، نیب نے 25 ماہ میں 73 ارب روپے قومی خزانے میں جمع کرائے۔

جسٹس (ر) جاوید اقبال نے اجلاس کے دوران ن لیگی ایم این اے رانا ثنا اللہ کے خلاف انکوائری کی منظوری بھی دی، نیب رانا ثنا کے اثاثوں کی تحقیقات کرے گا۔