Official Web

سردیوں میں دل کے مریضوں کی مشکلات بڑھ سکتی ہیں

لاہور:  موسمِ سرما میں عام بیماریوں کے ساتھ بعض دوسرے امراض میں بھی شدت آسکتی ہے، اس موسم میں عارضہ قلب کے مریضوں میں بھی سینے اور دل میں درد کی شکایت بڑھ سکتی ہے جس کی مختلف وجوہات ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق سردیوں میں خون کی نالیاں کسی حد تک سکڑ یا تنگ ہو جاتی ہیں جس کے نتیجے میں خون کی گردش متاثر ہوتی ہے۔ اس موسم میں خون کی نالیوں میں کھانوں کی چکنائی بھی گردش میں رکاوٹ ڈالتی ہے اور دل کو مناسب مقدار نہیں پہنچتی جس کی وجہ سے اس عضو کو زیادہ طاقت سے اپنا کام کرنا پڑتا ہے اور یہی وہ مسئلہ ہے جو کسی بھی مریض کو درد اور طبی پیچیدگی سے دوچار کر سکتا ہے۔

سردیوں میں عارضہ قلب میں مبتلا افراد کو آرام کرتے ہوئے یا سو کر اٹھنے پر سینے اور دل میں درد کا احساس اور اس تکلیف کا آدھے گھنٹے سے زائد برقرار رہنا، اسی طرح گھبراہٹ محسوس کرنے کے ساتھ ساتھ پیروں کا سُن ہو جانا، اچانک بہت زیادہ پسینہ آنا اور بے چینی کے ساتھ نیند اور غنودگی محسوس کرنے کا مطلب یہ ہے کہ آپ موسم کے زیرِ اثر ہیں ایسے افراد کو سردیوں کے موسم میں اپنی غذا اور خوراک پر توجہ دینے کے ساتھ تمام وہ تدابیر اختیار کرنی چاہئیں جن سے دل کی کارکردگی متاثر نہ ہو۔