برکینا فاسو میں چرچ پر حملے میں 14افرادہلاک

اواگادوگو: مغربی افریقی ملک برکینا فاسو میں چرچ پر حملے میں پادری سمیت 14افرادہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

بین الاقوامی خبرایجنسی کے مطابق برکینافاسوکےمشرقی قصبےہنتوکوراکےچرچ میں سنڈےسروس کےدوران حملہ کیاگیا۔ چرچ میں دعائیہ تقریب جاری تھی کہ اس دوران متعدد مسلح افراد نے اندر داخل ہوکر فائرنگ کردی۔

یہ بھی پڑھیں: مالی میں چیک پوسٹ پر حملے میں 53 فوجی ہلاک

واقعے کے بعد حملہ آورفرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ کسی تنظیم نے اس واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی اور حملے کی وجوہات غیر واضح ہیں۔

گزشتہ چند سال کے دوران برکینا فاسو میں شدت پسندوں کے حملوں میں سیکڑوں افراد ہلاک اور زخمی ہوچکے ہیں۔ برکینا فاسو کی سرحد مالی سے بھی ملتی ہے جہاں القاعدہ اور داعش سمیت دیگر مسلح تنظیموں کے خلاف بین الاقوامی فوجی آپریشن جاری ہے جس میں برکینا فاسو کی فوج بھی شریک ہے۔