Official Web

سمجھدار لوگوں کیساتھ کام کرنا میری کامیابی کیوجہ: نعمان اعجاز

لاہور: اداکار نعمان اعجاز نے کہا ہے کہ میں سکرپٹ نہیں پڑھتا، صرف کردار کی تفصیلات سن کر ذہن میں اس سے متعلق نقش بنالیتا ہوں۔

انہوں نے ایک انٹرویو میں کہا کہ سمجھدار لوگوں کے ساتھ کام کرنا میری کامیابی کی وجہ ہے، 1988 میں ٹی وی پر کام کرنا شروع کیا تو عارفہ صدیقی، خالدہ ریاست اور قوی خان جیسے سینئر فنکاروں کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا اور سب سے ہی مجھے بہت عزت اور پیار ملا جس کی وجہ سے میرا سب کا احترام کرنا تھا۔ مجھے فن اداکاری سکھانے اور اس انڈسٹری میں متعارف کروانے والے نصرت ٹھاکر ہیں۔