Official Web

نزلہ اور زکام میں سکون پہنچانے والی موم بتی

عام طور پر موسم سرما آتے ہی نزلہ، زکام، بخار اور کھانسی جیسی بیماریاں بڑھ جاتی ہیں اور ہم ان بیماریوں سے بچنے کے لیے ڈاکٹروں کے پاس جانے کے علاوہ بے شمار گھریلو ٹوٹکے بھی کرتے ہیں۔

لیکن ان تمام تر ٹوٹکوں کے علاوہ کیا آپ نے کبھی اس بارے میں سوچا ہے کہ نزلے اور زکام کی کیفیت میں ایک موم بتی راحت کا باعث بن سکتی ہے؟

موجودہ دور میں سائنس خوب ترقی کر رہی ہے اور حال ہی میں برطانیہ کی ایک کمپنی کی جانب سے ایسی موم بتی متعارف کرائی گئی ہے جو نزلے اور زکام کی کیفیت میں معاون ثابت ہو سکتی ہے۔

بی اینڈ ایم کی جانب سے پیش کی جانے والی اس موم بتی کو جلانے کے بعد اس سے نکلنے والی خوشبو ’وکس بام‘ کی طرح ہے۔

فوٹو: میٹرو یوکے

نزلے اور زکام کے وقت اکثر ہم وکس کو ناک اور گلے پر لگاتے ہیں جس سے بے حد سکون ملتا ہے۔ اسی بات کو ہی مدِنظر رکھتے ہوئے کمپنی نے یہ موم بتی متعارف کرائی ہے۔

برطانیہ کے ایگل آئی آئیڈ اسٹور سے ایک صارف نے موم بتی خریدنے کے بعد اسے فیس بک پر شیئر کیا۔

انہوں نے لکھا کہ یہ موم بتی انتہائی سستی ہے اور یہ موسم سرما میں نزلے زکام کی کیفیت میں راحت پہنچانے کا باعث بنتی ہے، اگر یہ نزلہ زکام ٹھیک نہیں بھی کرتی تو اس کی خوشبو گھر میں راحت کا باعث بنتی ہے۔

%d bloggers like this: