Official Web

ماہرہ خان کی تصویر نے سوشل میڈیا پر بحث چھیڑ دی

کراچی: اداکارہ ماہرہ خان کی ایک تصویر نے سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے۔

اپنے منفرد انداز کی وجہ سے پہچانی جانے والی ماہرہ خان سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اسی وجہ سے سوشل میڈیا پر ان کے فالوورز کی تعداد کسی بھی پاکستانی فنکار کے مقابلے میں سب سے زیادہ ہیں۔  حال ہی میں ماہرہ کی جانب سے سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی گئی ایک تصویر نے نئی بحث چھیڑ دی ہے۔

ماہرہ کی خان کی تصویر میں چھوٹے سیاہ دھبے اس طرح پھیلائے گئے ہیں جیسے لگ رہا ہو کہ ماہرہ خان کے چہرے پر جھائیاں پڑ گئی ہوں۔ مشرق ہو یا مغرب شائد ہی کم چہرے جھائیوں سے پاک ہوتے ہیں اور اسے معاشرے میں بد صورتی کی علامت سمجھا جاتا جاتا ہے، ماہرہ خان نے بھی بظاہر اپنی اس تصویر کے ذریعے اس کی عکاسی کی ہے ۔

 

عارف نامی ایک مداح نے ماہرہ خان کی چہرے پر نشانات کے ساتھ تصویر پر کہا کہ آپ ابھی بھی خوبصورت لگ رہی ہیں۔

کامران اکمل نے ماہرہ خان اُن کی تصویر سوشل میڈیا سے خارج کرنے کی درخواست کی۔