Official Web

انگلینڈ کیخلاف سیریز کیلیے پاکستان ویمن ٹیم کا اعلان

کراچی: انگلینڈ کے خلاف  ملائیشیا میں شیڈول سیریز کے لیے پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا گیا۔

چیف سلیکٹر عروج ممتاز نے نیشنل اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس میں تین ایک روزہ اور تین ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز کے لیے علیحدہ علیحدہ اسکواڈز کا اعلان کیا ،بنگلہ دیش کے خلاف ایک روزہ اور ٹی ٹونٹی سیریز میں شریک قومی اسکواڈز میں 4،4 تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

کائنات حفیظ اور رامین شمیم پہلی بار قومی خواتین ایک روزہ کرکٹ ٹیم کا حصہ بن گئیں،15 سالہ لیگ اسپنر عروب شاہ کو پہلی بار ٹی ٹونٹی ٹیم میں شامل  کرلیا گیا، بگ بیش میں حصہ لینے والی آل راونڈر ندا ڈار کی دونوں اسکواڈز میں واپسی ہوگئی۔

15 رکنی قومی ایک روزہ خواتین کرکٹ ٹیم کی قیادت بسمعہ معروف کریں گی،دیگر کھلاڑیوں میں عالیہ ریاض، انعم امین، عروب شاہ، ڈیانا بیگ،فاطمہ ثناء،جویریہ خان، کائنات حفیظ، ناہیدہ خان، نشرہ سندھو، ندا ڈار، عمیمہ سہیل،رامین شمیم ،سدرہ امین اور سدرہ نواز ایک روزہ اسکواڈ کا حصہ ہوں گی۔

ٹی ٹونٹی اسکواڈ  بسمعہ معروف (کپتان)، عالیہ ریاض، انعم امین، عروب شاہ،عائشہ ظفر،ڈیانا بیگ، فاطمہ ثناء، ارم جاوید، جویریہ خان، ناہیدہ خان،ندا ڈار، عمیمہ سہیل، رامین شمیم، سعدیہ اقبال اور سدرہ نواز  پر مشتمل ہے۔

سیریز میں شرکت کے لیے قومی اسکواڈ 30 نومبر کو ملائیشیا روانہ ہوگا،سیریز کے تمام میچز 9 سے 20 دسمبر تک کنرارا، اوول میں کھیلے جائیں گے،سیریز میں شامل 3 ایک روزہ میچز آئی سی سی ویمنز چیمپین شپ کا حصہ ہیں۔

%d bloggers like this: