Official Web

اسرائیلی ماڈل لانے کا بیان بھارتی حکومت کی فسطائی سوچ کی عکاسی ہے، وزیراعظم

 اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ بھارت نے سوسے زائد دن سے مقبوضہ کشمیرکومحصورکررکھا ہے اورطاقتورممالک اپنے تجارتی مفاد کے باعث خاموش ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے امریکا میں بھارتی قونصل جنرل کے کشمیرمیں اسرائیلی ماڈل لانے کے بیان پرردعمل میں کہا کہ اسرائیلی ماڈل لانے کا بیان بھارتی حکومت کی فسطائی سوچ کی عکاسی ہے۔ کشمیریوں کے انسانی حقوق کی بدترین پامالی ہورہی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ بھارت نے سوسے زائد دن سے مقبوضہ کشمیرکومحصورکررکھا ہے اورطاقتورممالک اپنے تجارتی مفاد کے باعث خاموش ہیں۔