Official Web

امریکی اعتراض مسترد؛ چین کا پاکستان کیساتھ کام جاری رکھنے کےعزم کا اعادہ

بیجنگ: چین نے ایک بار پھر سی پیک پر امریکی اعتراضات کو مسترد کرتے ہوئے پاکستان کے ساتھ کام جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی وزارت دفاع کے ترجمان جینگ شوانگ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹیوٹر پر اپنے بیان میں ایک بار پھر پاک چین اقتصادی راہداری پر امریکا کے اعتراضات کو دوٹوک انداز میں مسترد کردیا ہے۔

جینگ شوانگ نے مزید کہا کہ پاکستان اور چین پہلے ہی امریکی اعتراض کو بے بنیاد اور بلاجواز قرار دے چکے ہیں، چین سی پیک کی تکمیل کے لیے پاکستان کیساتھ مل کر کام کرتا رہے گا۔

یہ خبر پڑھیں: چین نے سی پیک میں کرپشن کے امریکی الزامات مسترد کردیے

ترجمان وزارت خارجہ نے کہا کہ امریکی حکومت کے کچھ عناصر پرانے اسکرپٹ اور پرانے پلاٹ پر کہانیاں بنارہے ہیں، پہلے بھی ایسے شو فلاپ ہوچکے ہیں اور اب بھی انہیں کچھ فائدہ نہیں ہوگا۔

قبل ازیں چینی سفیر ژاؤ جنگ نے بھی سی پیک میں کرپشن کے امریکی الزامات مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ امریکی ڈپٹی اسٹیٹ سیکرٹری نے سی پیک پر بے بنیاد الزامات عائد کیے ہیں ، اس قسم کی بات کرنےسے قبل سوچنا چاہیئے اور احتیاط سے کام لینا چاہیئے۔

واضح رہے کہ امریکی خارجہ امور کی نائب سیکرٹری ایلس ویلز نے الزام عائد کیا تھا کہ سی پیک اتھارٹی کو کرپشن سےمتعلق تحقیقات میں استثنیٰ حاصل ہے، جس کا بھرپور اُٹھاتے ہوئے پروجیکٹ میں ہوشربا کرپشن کا امکان ہے۔