Official Web

آئندہ انتخابات وقت پر ہونگے، عمران خان مدت پوری کریں گے: شیخ رشید

لاہور:  شیخ رشید نے کہا ہے کہ آئندہ انتخابات وقت پر ہوں گے، عمران خان مدت پوری کریں گے، آصف زرداری کے لوگوں نے پیسے دینا شروع کر دیئے ہیں۔

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا حکومت میں جو کرپٹ ہوگا اس کو ڈبل سزا ہوگی، پہلے ہی کہہ دیا تھا مولانافضل الرحمان خالی ہاتھ جائیں گے، ساری پارٹیوں کا احتساب ہونا چاہیے، پی ٹی آئی سرخرو ہوگی، پیپلزپارٹی، ن لیگ، پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کی تحقیقات ہونی چاہئیں۔

شیخ رشید کا کہنا تھا عمران خان نے کسی کو این آر او نہیں دیا، مریم نواز لاہور میں ہی رہیں گی، کہا تھا نواز شریف کو جانے دیں، لندن میں کفن سے منہ نکالیں گے، دوسرا بھی جانا چاہتا ہے تو اس کو بھی جانے دیں، آصف زرداری کے خلاف 5 کیسز میں پلی بارگین ہوچکی ہے۔

کشمیر کے حوالے سے وفاقی وزیر نے کہا وزیراعظم نہ گئے تو شیخ رشید دورہ کشمیر پر جائے گا، بھارت پاکستان کی سرحدوں کو نہیں چھیڑ سکتا، نیست و نابود ہو جائے گا۔