Official Web

جعلی اکاؤنٹس کیس: آصف زرداری اور فریال کی مشکلات میں اضافہ، ضمنی ریفرنس دائر

سلام آباد:  جعلی اکاؤنٹس کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری اور فریال تالپور کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا۔ نیب نے میگا منی لانڈرنگ کیس کا ضمنی ریفرنس دائر کر دیا۔

ضمنی ریفرنس میں سابق صدر آصف علی زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور سمیت 24 ملزمان کو نامزد کیا گیا، جس میں کہا گیاکہ ملزمان نے سمٹ بینک کی رقوم جعلی اکاؤنٹس میں منتقل کیں، آصف علی زرداری اور فریال تالپور نے بے نامی داروں کے ذریعے فنڈز میں خردبرد کی۔