Official Web

برسبین ٹیسٹ:‌ آسٹریلیا نے شاہینوں‌ کو اننگز اور 5 رنز سے شکست دیدی

رسبین: کینگروز کے دیس میں‌ شاہینوں‌ کو اننگز اور 5 رنز سے شکست ہو گئی، آسٹریلوی بولرز کی شاندار بولنگ کے سامنے پاکستانی ٹاپ آرڈر ناکام رہا۔ بابر اعظم کے 104، رضوان نے95 رنز سکور کئے۔ آسٹریلیا کو 2 میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہو گئی۔

دورہ آسٹریلیا میں سیریز کے افتتاحی برسبین ٹیسٹ میں ٹیم پاکستان کو آسٹریلیا نے پہلے ٹیسٹ میچ میں 5 رنز سے ہرا دیا، پاکستانی ٹاپ آرڈر بلے باز آسٹریلوی باولرز کے سامنے قابل ذکر کارکردگی نہ دکھا سکے، بابر اعظم اور رضوان نے بہتر کارکردگی دکھائی تاہم آسٹریلین پچ پر کینگروز کا پلڑا بھاری رہا، پوری ٹیم پاکستان 335 سکور بنا کر آوٹ ہو گئی۔

مچل اسٹارک اور کمنز نے 2،2 جبکہ رہیزل ووڈ نے 4 وکٹیں حاصل کیں، بابر اعظم آسٹریلوی سرزمین پرسنچری بنانے والے 20 ویں پاکستانی بلے باز بن گئے۔ برسبین ٹیسٹ میں پاکستان کو اننگز اور 5 رنز سے شکست ہوئی یوں آسٹریلیا کو 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہو گئی۔