Official Web

ملکی مفاد پر سب سے پہلے اپنا مفاد قربان کرنا چاہیئے: فردوس عاشق

یالکوٹ:  معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ملکی مفاد پر سب سے پہلے اپنا مفاد قربان کرنا چاہئے، ہماری ذمہ داری حکومتی بیانیہ عوام تک پہنچانا ہے، خواتین کے حقوق کی آواز بن کر ان کی نمائندگی کر رہی ہوں۔

ویمن یونیورسٹی سیالکوٹ میں خطاب کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ حضور ﷺ نے معاشرے کو خواتین کے حقوق سے آگاہ کیا، حضور ﷺ کے نظریات اور تعلیمات ہمارے لئے مشعل راہ ہیں۔ علامہ اقبال نے بہت پہلے ہندوؤں کی ہندوتوا سوچ کو بھانپ لیا تھا، انہوں نے سوئی ہوئی قوم کو اپنے اشعار سے جگایا اور قائداعظم کے ساتھ مل کر اپنے خواب کی تعبیر پائی۔

انہوں نے کہا کہ خواتین کے حقوق کی آواز بن کر ان کی نمائندگی کر رہی ہوں، ملک کا مفاد زیادہ اہم ہے، اپنا مفاد اس پر قربان کر دینا چاہئے۔