Official Web

کراچی: پولیس اہلکاروں کی گاڑی پر فائرنگ، ایک شخص جاں بحق، دوسرا زخمی

کراچی:  کراچی میں پولیس گردی کے واقعات تھم نہ سکے، کینٹ سٹیشن کے قریب پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا۔ واقعے میں ملوث پولیس اہلکاروں کو گرفتار کر لیا گیا۔ زخمی شہری کا ابتدائی بیان بھی قلمبند کرلیا گیا۔

ذاتی دشمنی پر قتل، کسی کے کہنے پر مارا یا کوئی اور وجہ، کراچی پولیس کن کاموں پر لگ گئی۔ کینٹ سٹیشن کے قریب گزری پولیس اہلکاروں کی کار پر فائرنگ، چالیس سالہ نبیل جاں بحق جبکہ دوست رضا امام زخمی ہوگیا۔

ایس ایس پی ساوتھ شیراز نذیر کے مطابق گزری پولیس کے اہلکار کار کا تعاقب کررہے تھے، فریئر ہال کے قریب اہلکاروں نے کار کو روک کر فائرنگ کر دی۔ واقعے میں ملوث تینوں اہلکاروں کو حراست میں لے لیا۔

پولیس حکام نے واقعے میں زخمی شہری کا ابتدائی بیان بھی قلمبند کر لیا۔ رضا امام نے بتایا کہ وہ امپورٹ ایکسپورٹ کا کاروبار کرتے ہیں۔ رات کو ڈیفنس سے آ رہے تھے، معلوم نہیں پولیس کب پیچھے لگی۔ تفتشی حکام کے مطابق فائرنگ نائن ایم ایم پستول سے کی گئی۔