Official Web

وزیراعظم اور امریکی صدر میں ٹیلیفونک رابطہ، ملکر کام جاری رکھنے پر اتفاق

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے جس میں دوطرفہ تعلقات اور خطے کے امور پر بات چیت کی گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان رابطہ ہوا ہے، ٹیلی فونک رابطے میں دونوں رہنماؤں کے درمیان دو طرفہ تعلقات سمیت خطے کے امور پر بات چیت ہوئی۔ دونوں رہنماوٴں نے مشترکہ مقاصد کے فروغ کے لیے ملکر کام جاری رکھنے پراتفاق کیا اور قریبی رابطے جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں مغوی پروفیسرز کی بازیابی انتہائی مثبت ہے، پاکستانیوں کو خوشی ہے کہ پروفیسرز محفوظ اورآزاد ہیں، مغربی یرغمالیوں کی افغانستان میں رہائی مثبت پیشرفت ہے، افغان امن اور مفاہتی عمل کے لیے پرعزم ہیں۔
وزیراعظم عمران خان نے صدر ٹرمپ کو مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ 109 دن سے 80 لاکھ کشمیری یرغمال ہیں، وزیراعظم نے امریکی صدر کی ثالثی کی پیشکش پر بھی شکریہ ادا کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ پر زور دیا کہ کشمیر کے پرامن حل کے لیے کوششیں جاری رکھیں۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ مثبت عمل میں پاکستان کی سہولت کاری کے لیے شکر گزار ہیں۔

%d bloggers like this: