Official Web

لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی مقرر

راولپنڈی: وزیراعظم عمران خان نے لیفٹینٹ جنرل ندیم رضا کو چئیرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی تعینات کردیا۔

وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے لیفٹینٹ جنرل ندیم رضا کو چئیرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی تعینات کردیا ہے، ندیم رضا اس ذمہ داری کے بعد جنرل کے عہدے پر ترقی پا گئے ہیں۔

ندیم رضا نے سندھ رجمنٹ میں کمیشن حاصل کیا تھا، اور انہوں نے وزیرستان میں رجمنٹ کی کمانڈ بھی کی، وہ پاکستان ملٹری اکیڈمی کے کمانڈر بھی رہے ہیں۔ جنرل ندیم رضا دسمبر 2016 میں کورکمانڈر راولپنڈی اور اگست 2018 سے جی ایچ کیو میں چیف آف جنرل اسٹاف کی اہم ترین ذمہ داری پر فائر ہیں۔
جنرل ندیم رضا چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات کی جگہ لیں گے اور ان کی تقرری کا اطلاق 27 نومبر سے ہو گا۔