Official Web

وزیر اعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کی ملاقات

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے درمیان ملاقات ہوئی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات وزیراعظم ہاؤس میں ہوئی جس میں ملک کی اندرونی اور بیرونی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کاکہنا ہے کہ اس موقع پر وزیراعظم نے فوج کے پیشہ ورانہ امور پر بھی بات کی اور ملک میں امن و امان کی صورتحال میں پاک فوج کے کردار کی بھی تعریف کی۔