Official Web

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں حق خودارادیت کی حمایت میں پاکستانی قرارداد منظور

نیویارک: اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں حق خودارادیت کی حمایت میں پاکستانی مندوب منیراکرم کی پیش کردہ قرار داد اتفاق رائے سے منظور کرلی گئی۔

پاکستانی مندوب منیر اکرم کی جانب سے پیش کردہ پاکستان کی قرارداد کو 81 ممالک کی حمایت حاصل رہی۔ قرارداد میں غیرقانونی جارحیت کے شکارلوگوں کے لیے حق خودارادیت، نوآبادیاتی تسلط اوربیرونی قبضے کو روکنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

منیر اکرم کے مطابق اقوام متحدہ چارٹرمیں حق خودارادیت عالمی رہنما اصول کی حیثیت رکھتاہے، حق خودارادیت کامطالبہ کرنے والوں کی مددعالمی برادری کی ذمہ داری ہے، جارحیت، کرفیو، غیرقانونی پابندیوں سےحق خودارادیت کو دبایا نہیں جاسکتا۔ اقوام متحدہ کی قراردادیں مقبوضہ علاقوں کوحق خودارادیت دیتی ہیں۔