Official Web

برسبین ٹیسٹ: اسد شفیق نے لاج رکھ لی، پاکستان پہلی اننگز میں 240 رنز پر آؤٹ

رسبین: پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ جاری ہے جب کہ پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

آسٹریلیا کے شہر برسبین میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ جاری ہے، پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جب کہ اننگز کے آغاز میں ہی پاکستانی کی بیٹنگ لائن ایک بار پھر لڑکھڑا گئی اور صرف 78 رنز کے مجموعی اسکور پر 4 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے جن میں شان مسعود 27 رنز، کپتان اظہر علی 39 رنز، حارث سہیل 1 جب کہ بابر اعظم بھی صرف 1 رن بنا کر آؤٹ ہوگئے۔

میچ سے قبل کپتان اظہر علی کا کہنا تھا کہ ڈیبیو کرنے والے نسیم شاہ کو اسکواڈ میں دیکھ اچھا لگ رہا ہے تاہم محمد عباس کو نہ کھلانا مشکل فیصلہ ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان کے 16 سالہ نسیم شاہ ٹیسٹ کرکٹ میں ڈیبیو کر رہے ہیں۔

دوسری جانب آسٹریلوی کپتان ٹم پین نے کہا کہ اگر وہ ٹاس جیت جاتے تو پہلے بیٹنگ کا فیصلہ ہی کرت

%d bloggers like this: