اپوزیشن کا الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج، فارن فنڈنگ کیس کی روزانہ سماعت کا مطالبہ

اسلام آباد: اپوزیشن نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے باہر احتجاج کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے خلاف فارن فنڈنگ کیس کی روزانہ سماعت کا مطالبہ کیا ہے۔

پارلیمنٹ ہائوس میں اپوزیشن جماعتوں کی رہبر کمیٹی کا غیر رسمی اجلاس ہوا جس میں اکرم خان درانی ،احسن اقبال، طاہر بزنجو، نیئر بخاری، میاں افتخار شریک ہوئے۔

کمیٹی نے پی ٹی آئی کے فارن فنڈنگ کیس کی سماعت روزانہ کرانے کیلئے دباؤ بڑھانے اور الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج کا فیصلہ کیا جبکہ فارن فنڈنگ کیس پر اعلی عدلیہ سے رجوع کرنے پر بھی غور کیا گیا۔
اجلاس کے بعد رہبر کمیٹی کے ارکان پارلیمنٹ ہائوس سے احتجاج کے لیے الیکشن کمیشن پہنچے۔ ارکان اسمبلی نے احتجاج کرتے ہوئے پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کی روانہ کی بنیاد پر سماعت کا مطالبہ کیا۔