Official Web

پاکستان اور آسٹریلیا کا پہلا ٹیسٹ کل سے شروع، برسبین میں ٹریننگ

رسبین: آسٹریلیا کیخلاف کل سے گابا میں شروع ہونے والے سیریز کے پہلے ٹیسٹ کیلئے پاکستانی کرکٹ ٹیم کا ٹریننگ سیشن برسبین میں گزشتہ روز بھی جاری رہا اور کینگروز کو مات دینے کیلئے پرعزم قومی کرکٹرز کھیل کے تینوں شعبوں میں اپنی صلاحیتوں کی بہتری میں مصروف دکھائی دیئے۔

قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق نے بیٹسمینوں کو بیٹنگ کے گر سکھائے جنہوں نے نیٹ پر بیٹنگ کے دوران ان کی ہدایات پر عمل جاری رکھا۔ ٹریننگ سیشن کے دوران عابد علی کو بیٹنگ کے ساتھ وکٹ کیپنگ کی مشقیں بھی کروائی گئیں کیونکہ وکٹ کیپر محمد رضوان سائیڈ میچ کے دوران بیٹنگ کرتے ہوئے انجری کا شکار ہو گئے تھے۔

باؤلنگ کوچ وقار یونس کی زیر نگرانی باؤلرز نے بھی ٹیسٹ میچز میں آسٹریلوی بیٹسمینوں کو ٹف ٹائم دینے کیلئے لائن لینتھ پر توجہ مرکوز کرلی۔

%d bloggers like this: