Official Web

آرمی چیف تہران پہنچ گئے، ایرانی مسلح افواج کے چیف آف سٹاف سے ملاقات

تہران:  پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید نے ایران کے مسلح افواج کے چیف آف سٹاف سے ملاقات کی، ملاقات کے دوران خطے کی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا کہ پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ سرکاری دورے پر تہران پہنچ گئے جہاں پر انہوں نے ایرانی مسلح افواج کے چیف آف سٹاف جنرل محمد حسین سے ملاقات کی۔

COAS arrived Tehran, Iran on official visit. COAS met Major General Mohammad Hossein, Chief of Staff Iranian Armed Forces. Both discussed regional security environment, efforts for regional peace & stability and Pak-Iran Border Security Mechanism. pic.twitter.com/0kVl45CaJf

— DG ISPR (@OfficialDGISPR) November 18, 2019
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف اور ایرانی مسلح افواج کے چیف آف سٹاف کے درمیان ملاقات کے دوران خطے کی موجودہ صورتحال اور امن و استحکام پر بھی بات چیت کی گئی۔ جبکہ پاک ایران سرحد پر سکیورٹی امور بھی زیر غور آئے۔

اس سے قبل پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ سے ترک مسلح افواج کے چیف آف جنرل سٹاف کی ملاقات ہوئی ہے۔

General Yasar Guler, Commander Turkish Armed Forces (CGS) met COAS. Regional security environment and steps to further enhance bilateral defence cooperation were discussed. Vsiting dignitary appreciated role of Pakistan Army for peace and stability in the region. pic.twitter.com/tqfperrtaW

— DG ISPR (@OfficialDGISPR) November 18, 2019
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹر کرتے ہوئے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات کے دوران باہمی دفاعی تعاوان کو فروغ دینے سے متعلق بات چیت کی گئی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران خطے کی سکیورٹی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

میجر جنرل آصف غفور کے مطابق ملاقات کے دوران ترک مسلح افواج کے چیف آف جنرل سٹاف جنرل یاسر گولر نے خطے میں امن و امان کے لیے پاک فوج کو کوششوں کو سراہا۔