Official Web

آرمی چیف سے ترک مسلح افواج کے چیف آف جنرل سٹاف کی ملاقات

راولپنڈی:  پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ سے ترک مسلح افواج کے چیف آف جنرل سٹاف کی ملاقات ہوئی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹر کرتے ہوئے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات کے دوران باہمی دفاعی تعاوان کو فروغ دینے سے متعلق بات چیت کی گئی۔

DG ISPR

@OfficialDGISPR

General Yasar Guler, Commander Turkish Armed Forces (CGS) met COAS. Regional security environment and steps to further enhance bilateral defence cooperation were discussed. Vsiting dignitary appreciated role of Pakistan Army for peace and stability in the region.

View image on Twitter
1,187 people are talking about this

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران خطے کی سکیورٹی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

 

میجر جنرل آصف غفور کے مطابق ملاقات کے دوران ترک مسلح افواج کے چیف آف جنرل سٹاف جنرل یاسر گولر نے خطے میں امن و امان کے لیے پاک فوج کو کوششوں کو سراہا۔