Official Web

میاں نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکال دیا گیا

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے تاحیات قائد اور سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نکال دیا گیا۔

دنیا نیوز کے مطابق وزارت داخلہ کے میمورنڈم کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ آج ہی موصول ہوا، شہباز شریف کا بیان حلفی بھی میمورنڈم کا حصہ ہے۔ سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کو ایک بار ملک سے باہر جانے کی اجازت دیدی۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے تاحیات قائد علاج کے لیے منگل کو لندن روانہ ہوں گے، جہاں پہلے سے ہی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

یاد رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ سے نواز شریف کی علاج کی غرض سے ضمانت منظور ہوئی اور لاہور ہائیکورٹ نے 2 روز قبل سابق وزیر اعظم کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیا جس پر وزارت داخلہ نے ان کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکال دیا۔