Official Web

پاکستان اور آسٹریلیا اے کا دوسرا ٹور میچ بھی ڈرا

لاہور:  پاکستان اور آسٹریلیا اے کے درمیان دوسرا ٹور میچ بھی ہار جیت کے بغیر ختم ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور آسٹریلیا اے کے درمیان دوسرا ٹور میچ بھی ڈرا ہو گیا، پاکستان نے گزشتہ روز 7 وکٹوں پر 386 رنز بنائےتھے، اس اننگز میں اسد شفیق نے مسلسل دوسرے ٹور میچ میں سنچری جڑی تھی۔ بابر اعظم ، کاشف بھٹی، شان مسعود نے نصف سنچریاں بنائیں۔

آج دوسرے روز جب کھیل شروع ہوا تو پاکستان نے بیٹنگ کرنے کی بجائے اننگز ڈکلیئر کر دی اور حریف ٹیم کو کھیلنے کی دعوت دی۔

پاکستان کی طرف سے باؤلنگ کا آغازمحمد عباس نے کیا، جبکہ کینگروز اے کی طرف سے اننگز کا آغاز کریڈر اور گڈوِن نے کیا۔ دونوں اوپنرز نے محتاط انداز میں بیٹنگ شروع کی۔

تاہم پانچویں اوورز کی آخری گیند پر محمد عباس نے کریڈر کو صفر پر بولڈ کر دیا۔ اس سے اگلے اوورز کی آخری گیند پر نوجوان فاسٹ باؤلر محمد موسیٰ نے گڈ وِن کو شاندار گیند پر پویلین بھیج دیا، وکٹ کیپر محمد رضوان نے ان کا کیچ تھاما۔

ون ڈاؤن بیٹسمین سپورز اور مرلو نے اننگز کا سکور آگے بڑھایا اور شاندار شارٹس کھیلے، دونوں کی طرف سے گراؤنڈز کے چاروں طرف چند بہترین شارٹس دیکھنے کو ملے۔ کینگروز اے کے بیٹسمینوں نے ففٹیاں رنز بنائیں۔

43 اوورز میں لیگ سپنر یاسر شاہ نے 128 کے مجموعی سکور پر مرلو کو 78 رنز پر ٹھکانے لگا دیا، اس بار بھی کیچ محمد رضوان نے تھاما۔ ڈوران کی اننگز تین رنز تک محدود رہی، محمد عباس نے وکٹ حاصل کی۔

سپوررز کی اننگز 58 رنز تک محدود رہی تاہم اس دوران انہوں نے سست انداز میں بیٹنگ کی، نوجوان محمد موسیٰ نے کریز چھوڑنے پر مجبور کیا، اسد شفیق نے کیچ پکڑا، دیگر بیٹسمین بھی کچھوے کی چال چلتے ہوئے سلو کرکٹ کھیلتے رہے۔

ڈریو نے 15، کونیل نے 8 رنز بنائے۔ اس دوران آسٹریلیا اے کے ہوپ نے 50 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی۔ پیری 22 رنز بنا کر ان کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ میچ جب ختم ہوا اس وقت آسٹریلیا اے 79.5 اوورز میں 246 رنز بنائے تھے کہ میچ ڈرا کر دیا گیا۔ حالانکہ اس وقت 10 اوورز کا مزید پڑا ہوا تھا۔

%d bloggers like this: