Official Web

قائداعظم ٹرافی کے فائنل کا شیڈول اور 2 میچز کے وینیوز تبدیل

لاہور:  قائداعظم ٹرافی کے فائنل کی تاریخوں میں تبدیلی میں کر دی گئی۔ ایونٹ کا فائنل معرکہ اب 27 سے 31 دسمبر تک نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔

تاریخوں میں تبدیلی پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 2 ٹیسٹ میچز کے شیڈول کی منظوری کے بعد کی گئی ہے۔ اس سے قبل قائداعظم ٹرافی کا فائنل 9 سے 13 دسمبر تک نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلا جانا تھا۔

دوسری جانب موسم کی بدلتی صورتحال کے باعث قائداعظم ٹرافی کے دو میچز کے مقامات میں تبدیلی کی گئی ہے۔ بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے درمیان ایبٹ آباد سٹیڈیم میں آٹھویں راؤنڈ کا میچ یو بی ایل سپورٹس کمپلیکس کراچی منتقل کر دیا گیا ہے۔

وسطی پنجاب اور خیبرپختونخوا کے درمیان 25 سے 28 نومبر تک قذافی سٹیڈیم لاہور میں شیڈول میچ بھی اب این بی پی سٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔