Official Web

رابی پیرزادہ کی نئی ویڈیو سامنے آگئی

 

لاہور:  حال ہی میں اپنی ذاتی ویڈیو شیئر ہونے کے بعد گلوکاری سمیت شوبز انڈسٹری چھوڑنے رابی پیر زادہ کی نئی ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں ذاتی ویڈیوز لیک ہونے کے بعد پہلی بار کھل کر بات کی ہے اور مسائل کا ذکر کیا ہے۔

یاد رہے کہ معروف گلوکارہ و اداکارہ رابی پیرزادہ نے ذاتی ویڈیو لیک ہونے کے بعد رواں ماہ 4 نومبر کو شوبز چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔ انکی جانب سے شوبز کو خیرباد کہنے پر شوبز کی شخصیات نے مایوس کن فیصلہ قرار دیا تھا، کئی مداحوں نے اداکارہ سے فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کیا تھا۔ تاہم بعض مداح اداکارہ کے شوبز چھوڑنے کے فیصلے پر مطمئن بھی تھے، ساتھ ہی مداحوں نے گلوکارہ کو مشورہ دیا تھا کہ وہ اسلامی تعلیمات کے مطابق زندگی گزارنے کا آغاز کریں۔

دوسری طرف تین دن قبل انہوں نے نے انسٹاگرام اور سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر خانہ کعبہ کی کچھ بنائی گئی پینٹنگز شیئر کرتے ہوئے زندگی کی نئی شروعات کو شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔

لاہور نیوز کو موصول ہونے والی ویڈیو میں وہ کھل کر اس معاملے پر بات کر رہی ہیں اور خود کو پیش آنےو الے مسائل کا ذکر کر رہی ہیں، 10 منٹ 08 سکینڈ دورانیے کی ویڈیو میں رابی پیرزادہ کالے رنگ کا لباس پہنے اور پردے میں دکھائی دے رہی ہیں، ویڈیو کے دوران بات کرتے ہوئے متعدد بار افسردہ بھی نظر آئیں۔

مذکورہ ویڈیو میں رابی پیرزادہ نے شروع میں ہی اسلامی تعلیمات کا ذکر کیا اور مداحوں کو مشکلات میں خدا سے رجوع کرنے کی ہدایت کی۔جب ان کی ذاتی ویڈیوز کو لیک کیا گیا تو لوگوں نے ان کے حوالے سے طرح طرح کی باتیں کیں اور انہیں جہاں نیچا دکھانے کی کوشش کی گئی وہیں کئی افراد نے ان کا ساتھ بھی دیا۔

رابی پیرزادہ کے مطابق جب ان کی ویڈیوز لیک کی گئیں تو کئی خواتین نےان سے رابطہ کرکے ان کے حق میں مظاہرے شروع کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی اور کہا کہ کوئی بھی آپ کے خلاف کچھ نہیں بولے گا۔

گلوکارہ کا کہنا تھا کہ ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد انہیں می ٹو مہم کی طرح میرا جسم میری مرضی کے تحت مہم چلانے کے لیے بھی اکسایا گیا تاہم وہ یہ سب نہیں کرنا چاہتیں کیوں کہ ان کا جسم ان کے پیدا کرنے والے کی مرضی ہے۔

ویڈیو میں ان کا مزید کہنا تھا کہ میری ذاتی ویڈیوز سامنے آنے کے بعد متعدد ٹی وی ڈراموں، فیسٹیول اور اشتہارات میں کام کرنے کی پیش کش بھی ہوئی۔گزشتہ 2 ہفتوں میں سماج کا برا چہرا بھی دیکھا اور انہیں لوگوں کی اچھائی بھی دیکھی۔

ویڈیو میں بات کرنےکے دوران رابی پیرزادہ متعدد بار افسردہ ہوئیں اور کہا کہ لوگ اسلامی تعلیمات پر عمل کرنے کی باتیں کرتے ہیں تاہم منافق لوگ اسلامی تعلیمات پر عمل نہیں کرتے۔ ویڈیو لیک ہونے کے بعد ان پر طرح طرح کے الزامات لگائے گئے اور کہا گیا کہ انہیں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی پر تنقید کرنے کی وجہ سے نشانہ بنایا گیا، ساتھ ہی کہا گیا کہ وزیر اعظم عمران خان کی مخالفت پر نشانہ بنایا گیا تھا۔

ویڈیو میں گلوکارہ کا کہنا تھا کہ کچھ افراد نے ویڈیوز لیک ہونے پر فوج کو بھی ملوث قرار دینے کی کوشش کی اور تہمتیں بھی لگائیں۔ ویڈیو کے آخر میں رابی نے نئی زندگی شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اب وہ صوفیانہ کلام گانے اور نعت خوانی کی طرف جا سکتی ہیں۔ دعاگو ہوں کہ بقیہ زندگی اچھی گزرے اور انہیں اپنی حقیقی و آخری زندگی سنوارنے کا موقع ملے۔

%d bloggers like this: