Official Web

نوازشریف کا نام ECL سے نکالنے کیلئے درخواست پر سماعت کل تک ملتوی

نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی مشروط حکومتی پیشکش کے خلاف درخواست سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی۔

نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی مشروط اجازت کے خلاف مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کی جانب سے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں
انڈیمنٹی بانڈ کیا ہوتا ہے اور یہ کس نے دینا ہے؟
نواز شریف 7 ارب کے بانڈ جمع کرائیں، 4 ہفتوں کیلئے باہر چلے جائیں، حکومت نے اجازت دیدی
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ کیس کو سماعت کے لیے آج ہی مقرر کیا جائے۔

لاہور ہائی کورٹ نے مذکورہ درخواست سماعت کے لیے منظور کر لی اور اب اس کی سماعت جسٹس باقر نجفی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ آج ہی کچھ دیر میں کرے گا۔

وفاقی کابینہ کی ذیلی کمیٹی نے گزشتہ روز نواز شریف کو علاج کے غرض سے 4 ہفتوں کیلئے بیرون ملک جانے کی مشروط اجازت دینے کا اعلان کیا تھا۔

وزیر قانون فروغ نسیم کے مطابق ’نواز شریف کی بیرون ملک روانگی اس بات سے مشروط ہے کہ نواز شریف یا شہباز شریف 7 یا ساڑھے 7 ارب روپے کے پیشگی ازالہ بانڈ جمع کرادیتے ہیں تو وہ باہر جاسکتے ہیں اور اس کا دورانیہ 4 ہفتے ہوگا جو قابل توسیع ہے‘۔

%d bloggers like this: