Official Web

ماہ نور بلوچ کی شوبز میں واپسی، ٹی وی ڈراموں تک محدود رہیں‌ گی

لاہور: اداکارہ ماہ نور بلوچ نے کہا ہے کہ میں نے شوبز نہیں چھوڑا بلکہ گھریلو مصروفیات کی وجہ سے عارضی کنارہ کشی اختیار کر رکھی ہے، جب بچے تھوڑے سمجھدار ہوں گے تو دوبارہ سے ٹی وی پر کام شروع کر دوں گی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک انٹر ویو میں ماہ نور بلوچ نے کہا کہ مجھے شوبز سے پہچان ملی میں اسے نہیں چھوڑ سکتی۔ یہ تاثر سراسر غلط ہے کہ میں نے شوبز سے کنارہ کشی اختیار کر لی ہے بہت جلد ٹی وی ڈراموں میں کام کرتی ہوئی نظر آؤں گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایک فلم میں کام کیا تھا لیکن مستقبل میں ایسا کوئی ارادہ نہیں، خود کو صرف ٹی وی تک ہی محدود رکھوں گی۔

واضح رہے کہ ماہ نور بلوچ کی لاجواب اداکاری اور پرکشش شخصیت کی وجہ سے مداح آج بھی ان کی پرفارمنس کے بے صبری سے منتظر ہیں، پرستاروں کی پرزور فرمائش پر اداکارہ نے چھوٹی سکرین پر آنے کا فیصلہ کیا ہے۔