Official Web

انڈونیشیا میں پولیس ہیڈ کواٹر کے قریب خود کش حملہ، 6 پولیس اہلکار زخمی

کارتہ:  انڈونیشیا میں پولیس ہیڈ کوارٹرز کے قریب ہونے والے مبینہ خود کش حملے میں 6 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے، حکام حملے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

مقامی وقت کے مطابق صبح آٹھ بج کر چالیس منٹ پر ہونے والے دھماکے کو پولیس نے خودکش حملہ بتایا ہے، حملے کے بعد عمارت سے لوگ فوری طور پر باہر کی طرٖف بھاگے۔ پولیس کی بھاری نفری نے موقع پہنچ کر زخمیوں کو ہسپتال پہنچایا اور علاقے کی ناکہ بندی کر کے شواہد اکٹھے کئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ وہ خود کش حملہ آور کی شناخت کر رہے ہیں اور یہ بھی معلوم کر رہے ہیں کہ یہ اس کی ذاتی کارروائی تھی یا وہ کسی انتہا پسند جماعت کا نمائندہ تھا۔ حکام کے مطابق دھماکہ پولیس ہیڈ کواٹر کی عمارت کی پارکنگ کے قریب ہوا۔

%d bloggers like this: