Official Web

شریف خاندان ضمانتی بانڈ نہ دینے کے فیصلہ پر قائم، ذیلی کمیٹی کے بائیکاٹ کا فیصلہ

اسلام آباد: شریف خاندان نے ضمانتی بانڈ نہ دینے کے فیصلہ پر قائم رہتے ہوئے کابینہ کی ذیلی کمیٹی کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے لیے شریف خاندان ضمانتی بانڈ نہ دینے کے فیصلہ پر ڈٹ گیا ہے اور کابینہ کی ذیلی کمیٹی کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا ہے، شریف خاندان کے نمائندے آج کابینہ ذیلی کمیٹی میں شریک نہیں ہوں گے۔

ذرائع (ن) لیگ کا کہنا ہے کہ شریف خاندان اپنا موقف کمیٹی کو پیش کر چکا ہے، کمیٹی میں پیش ہوکرایک ہی موقف بار بار دہرانے کا فائدہ نہیں لہذا کمیٹی نے جو فیصلہ کرنا ہے ہمارے پہلے سے پیش موقف پر کرلیں۔

%d bloggers like this: